ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ قادرپورراں کے علاقے واردات کی نیت سے گھر داخل ہونے والے ملزمان کی فائرنگ ،تین افراد زخمی، ایک نشتر ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق بستی سکندرآباد کا رہائشی غلام اللہ اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ اچانک چار مسلح نامعلوم ملزمان واردات کی نیت سے داخل ہوئے تو اہلخانہ ملزمان کی آہٹ سن کر جاگ گئے جنہوں نے شورشرابہ شروع کیاتو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، ایک گولی غلام اللہ کے پیٹ میں لگی، ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پسٹل کے بٹ مارکر محمد رمضان اور محمد عاقب کو لہولہان کردیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے لوگوں کو آتا دیکھ کر فرار ہوگئے، زخمی غلام اللہ کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا جس کا علاج معالجہ جاری ہے،واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرار نامعلوم ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔