کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل جمعرات کو نیو لینڈز کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور یہ میچ جیت کر پاکستانی ٹیم مسلسل تیسری سیریز اپنے نام کرسکتی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا اور زمبابوے کو شکست دی تھی۔ ٹیم نے بدھ کو آرام کیا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔ دریں اثنا صائم ایوب جنوبی افریقا میں سنچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 22 سال 207 دن کی عمر میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔اس سے قبل کوئنٹن ڈی کوک نے یہ سنگ میل 2016 میں 23 سال اور 48 دن میں حاصل کیا تھا۔پہلے میچ میں بہترین پلیئر قرار پانے والے سلمان علی آغا اپنا پلیئر آف دا میچ کا ایوارڈ صائم ایوب کو دے دیا۔