کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود سے ملاقات کی۔ اس دوران سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نےسعودی کرکٹ چیف چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لئے پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن نقوی نے سعودی کرکٹرزکو تربیت، کھیل کے فروغ او ر ا سٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ کیلئے کھلاڑیوں کا ایکسچینج پروگرام شروع کیا جا سکتا ہے۔ چیئرمین سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔