• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ماہ نور علی یو ایس جونیئر اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئیں

فلاڈیلفیا (نیوز ڈیسک) پاکستان کی ماہ نور علی یو ایس جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ گرلز انڈر-13سنگلز کے سیمی فائنل میں ماہ نور نے چین کی کھلاڑی کو شکست دی۔ انہوں نے چینی کھلاڑی زیوان ین کے خلاف 11-7، 11-5، 5-11اور 12-10سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل میں سیکنڈ سیڈ پاکستان کی ماہ نور کا مقابلہ ٹاپ سیڈ مصر کی پلیئر سے ہو گا۔ واضح رہے کہ بوائز انڈر-11میں پاکستان کے حماس راجہ نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
یورپ سے سے مزید