• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، نیشنل فرانزک ایجنسی کے قیام کا بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 کی منظوری دے دی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فرانزک سائنس تکنیک کا ہونا بہت ضروری ہے، فرانزک سائنس لیبارٹری کی سہولت اسلام آباد میں ہوگی۔بل پہ تنقید کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک کو سرویلینس اسٹیٹ کی طرف لے کرنہ جائیں ،ڈیجیٹل رائٹس کا تحفظ کریں۔گزشتہ روزقومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی فرانزک ایجنسی بل 2024ء سینیٹ سے منظوری کے بعد ایوان میں پیش میں ہوگی۔بل پہ تنقید کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک کو سرویلینس اسٹیٹ کی طرف لے کرنہ جائیں ،ڈیجیٹل رائٹس کا تحفظ کریں۔گزشتہ روزقومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی فرانزک ایجنسی بل 2024ء سینیٹ سے منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا ،پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ اس بل میں لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کا راستہ بہت زیادہ کھول دیا گیا ہے ،بل میں سرکاری افسر کو جانتے بوجھتے غلط اختیار کے استعمال پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید رکھی گئی ہے، جانتے بوجھتے بھی سرکاری افسر کو اختیار کے غلط استعمال پر اتنی کم سزا نہیں ہونی چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید