• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مذاکرات کیلئے تیار، پی ٹی آئی کو ٹیبل پر بیٹھنا گوارا نہیں، قیصر شیخ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور، قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ہمیشہ مذاکرات کے لئے تیار رہی، پی ٹی آئی کو مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنا گوارا نہیں،رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف،ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایاز صادق پر اعتبار ہے۔ سانحہ ڈی چوک کے فوری بعد بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لئے ایک کمیٹی تجویز کی۔حکومت اور دیگر جماعتوں کے ساتھ با ت کریں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینا۔مذاکرات کے لئے ایک اچھی امید نظرآئی،رہنما جمعیت علمائے اسلام، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگر حکومت مدارس بل کا حل نکالنا چاہے تو نکالا جاسکتا ہے۔اگر مسائل پیدا کرنے ہیں پی ٹی آئی یا ہم سے تو پھر حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید