• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک، کشتی میں 110افرادسوار تھے، 3افراد کی صورتحال تشویشناک، 94کو بچالیا گیا۔ بھارتی بحریہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق نیوی کی اسپیڈ بوٹ ممبئی کے ساحلی علاقے میں انجن کی پڑتال کرنے کی غرض سے سمندر میں چکر کاٹ رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہوگئی۔ نیوی کے بیان کے مطابق اس تصادم میں انڈین نیوی کا ایک افسر اور تکنیکی عملے کے دو اراکین سمیت کل 13افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید