اسلام آباد، گھوٹکی (صباح نیوز، نامہ نگار) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہر سطح پر انصاف کی فراہمی ججز کی آئینی ذمہ داری ہے، بار کے تحفظات جلد دور کئے جائینگے، جو میں نے کمٹمنٹ کی ہے ضرور پورا کروںگا، ججز کیلئے تالیاں نہ بجائیں، تسلی سے انسان خراب ہو جاتا ہے، ججز ٹھیک ہوتے ہیں آپ انہیں خراب کردیتے ہیں۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھوٹکی بار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔