• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی آمنے سامنے

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی میں وقفہ سوا لات کی کا روائی کے دوران ملک میں انٹر نیٹ کی بندش کے ایشو پر مسلم لیگ ن اور ان کی اتحادی جماعت پیپلز پا رٹی آمنے سامنے آگئیں اور پیپلز پارٹی کے ممبران قومی اسمبلی سید نوید قمر ‘ عبد القادر پٹیل اور شازیہ مری نے حکومت کے خلاف جا رحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کڑی تنقید کی ۔ 

دونوں جماعتوں میں یہ نوک جھونک اور فرینڈلی فائر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ کی صدارت کے دوران ہوئے ۔ 

پیپلز پا رٹی کے ایم این اے عبد القادر پٹیل نے کہا کہ وزیر آئی ٹی بتادیں کہ انٹرنیٹ کا ستیا ناس کیوں کردیا ہے؟؟؟ یہ کونسی فائر وال ہے جولگنے میں ہی نہیں آرہی۔

پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ یہ سن کر ہنسی آتی ہے یہ ڈیجیٹل پاکستان کا بل لے کر آ رہے ہیں کیونکہ ملک میں انٹرنیٹ بند ہے ۔

اہم خبریں سے مزید