• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سعودیہ کا پارلیمانی وفود تبادلے، دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق

اسلام آباد(طاہر خلیل ) پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نےبدھ کو سپیکر سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے الگ الگ ملاقات کی اور پارلیمانی تعلقات میں اضافے اور دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ، سعودی رہنما سے حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی وفد کی ملاقات کا بھی اہتمام کیا گیا ، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ کی بھی ملاقات ہوئی۔ سعودی شوریٰ کونسل چیئرمین سے ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ کے اٹوٹ رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بڑے بھائی کی طرح کھڑا رہا ہے اور دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ، پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے۔ ملاقات میں سابق سپیکرز راجہ پرویز اشرف اور اسد قیصر بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید