• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، اینٹی اسمگلنگ کسٹمز کے سپرنٹنڈنٹ 1 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی ٹیم نے فیصل اباد میں مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کسٹمز کے سپریٹینڈنٹ اینٹی اسمگلنگ ملک اصف حسین کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق کسٹمز کے گریڈ 17 کے افسر کے خلاف ایف آئی اے کی ٹیم نے یہ چھاپہ شہری محمد سفیر کی نشاندہی پر علاقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں مارا۔ کسٹم افسر کے خلاف ایف آئی آر نمبر 694/24 زیر دفعہ 161 پی پی سی، 5(2)47 پی سی اے درج کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید