• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ، سوال امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس میں پہنچ گیا

اسلام آباد (فاروق اقدس) پنجاب کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سپیکر، مشیروں اور معاون خصوصی کی تنخواہوں میں کئی گنا اضافے کے بل کی اتفاق رائے سے منظوری کے بعد ایک طرف تو ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے تو دوسری طرف تنخواہ میں بڑے اضافے کا سوال امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کی واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی پریس بریفنگ میں بھی اٹھ گیا جس میں ایک صحافی نے ترجمان سے سوال کیا کہ غربت سے دوچار ملک میں حکمران طبقے نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اتنا بڑا اضافہ کردیا گوکہ ترجمان نے اس سوال کا براہ راست کوئی جواب دینے سے انکار کیا تاہم ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں سرکاری عہدیداروں کی مناسب تنخواہ پاکستان کے عوام اور حکومت کیلئے ایک سوال ہے جس کا جواب امریکہ کو نہیں دینا۔ ہم عام طور پر دنیا بھر میں کہیں بھی سرکاری عہدیداروں کی تنخواہوں کے بارے میں رائے نہیں دیتے یقیناً پاکستان کیلئے بھی ہماری یہی پالیسی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید