کراچی (جنگ نیوز) انسانی اسمگلرز کے ہاتھوں مزید 40پاکستانیوں کا خون ہوگیا ہے۔ اب تو حکومت کو سخت ایکشن لے لینا چاہیئے۔ دوسری طرف نان فائلرز کے خلاف قانون سازی تو ہورہی ہے مگر بظاہر نرمی بھی دکھائی جارہی ہے۔ اور چیمپئنز ٹرافی کے اعلان میں تاخیر ہی تاخیر ہورہی ہے کہیں معاملہ گڑ بڑ تو نہیں ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیوپاکستان“ میں صبح 9بجکر 5 منٹ پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ میزبان ہیں۔