• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کی پہلی ”پوڈ کاسٹ“ کے 90 لاکھ ویوز، نیا سنگ میل، سوشل میڈیا پر تہلکہ

کراچی (جنگ نیوز) جیو کے پہلے پوڈ کاسٹ نے90لاکھ (9ملین) ویوز حاصل کرکے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا اور سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ۔ پاکستان کے نمبر ون اور سب سے مقبول نیوز چینل نے کچھ روز قبل ”جیو پوڈ کاسٹ“ کے عنوان سے ایک نیا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر کرکٹر شاہد آفریدی مہمان بنے۔ جیو پوڈسٹ میں آنیو الے پہلے مہمان ”بوم بوم آفریدی“ تھے جن کی دلچسپ گفتگو کو مبشر ہاشمی کی میزبانی میں ”جیو“ کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا گیا تھا۔ شاہد آفریدی نے گفتگو کے دوران چند اہم انکشاف بھی کئے اور اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے بھی پردہ اُٹھایا تھا جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید