• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو قائمہ کمیٹی میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پاس کروانے میں مشکل کا سامنا

اسلام آباد (ساجد چوہدری )حکومت کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی سے دی ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کو جلد پاس کروانے میں مشکل کا سامنا ، حکومتی اتحادی پارٹی پی پی پی اور اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے ممبران کیطرف سے بل کی مخالفت کے باعث حکومت دوسرے روز بھی بل پاس نہ کروا سکی ، ممبران کی طرف سے تمام سٹیک ہولڈرز کو بلانے اوربل پر ان کی رائے لینے کے مطالبے پر چیئرمین قائمہ کمیٹی سید امین الحق نے مزید غور کیلئے بل کو موخر کرتے ہوئے قائمہ کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا ،بدھ کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی سید امین الحق کی زیر صدارت وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں ہوا ،جس میں صرف دی ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024ءپر غورایک نکاتی ایجنڈا زیربحث آیا۔
اہم خبریں سے مزید