• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ترقی کرنے کی بات جھوٹ ہے، محمد سعید مغل

برمنگھم (پ ر) سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی لڑائیاں اپنےعروج پر ہیں جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، یہ سب جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدان آپس میں دست و گریباں ہیں، معیشت تباہی کا شکار ہے، بے روزگاری میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے، ایسے میں پاکستان سے آنے والوں کا یہ کہنا کہ ملک ترقی کر رہا ہے، جھوٹ کا پلندہ ہے۔ سعید مغل نے کہا پاکستان اور آزاد کشمیر سے آنے والی سیاسی شخصیات برطانیہ پہنچتے ہی اپنے ذاتی مفادات میں مصروف ہو جاتی ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کو بے وقوف بناتی ہیں، یہ کہنا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں، درست نہیں۔ پاکستان میں جن لوگوں نے سرمایہ کاری کی تھی ان کی رقم ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہضم کر گئی ہیں، یہاں سے پاکستان جانے والوں کا بینکوں میں پیسہ منجمد ہو گیا ہے، وہ پیسہ نہیں مل رہا، کسی کی جائیداد پر قبضہ کر لیا گیاہے ، وہاں عدالتوں میں کوئی سنوائی نہیں، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سفیر کہنادرست نہیں ۔ سعید مغل ایم بی ای نے کہا اوورسیز پاکستانی ہمیشہ ملک کی خوشحالی اور ترقی کے خواں ہیں کیونکہ پاکستان ہماری شناخت ہے مگر اوورسیز پاکستانیوں کا ہر دور میں استحصال ہوا ہے ۔ اللہ کرے کہ بہتری آ سکے۔
یورپ سے سے مزید