• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘67 دکاندار گرفتار

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے تین روز کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 623 کاروباری مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشی، کم وزن روٹی فروخت کرنے اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاور نے یونیورسٹی روڈ، ، چارسدہ روڈ، جی ٹی روڈ، دلہ زاک روڈ، سرکلر روڈ، اندرون شہر بازاروں، حیات آباداور دیگر علاقوں میں 623 کاروباری مراکز کا معائنہ کیا۔کارروائیوں کے دوران گرانفروشی، صفائی ناقص صورتحال ، کم وزن روٹی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر 67 دکانداروں کو گرفتارکیا گیا جبکہ 177 دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔گرفتار دکانداروں میں قصاب، نانبائی، سبزی و پھل فروش اور دیگر شامل ہیں۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پشاور سے مزید