• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلوں کے میدان بنانے کے اہم منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

پشاور ( وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ اور عوام کے تعاون سے دیہی علاقوں میں کھیلوں کے میدان بنانے کے اہم منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اوراس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے اسسٹنٹ کمشنر (صدر) ڈاکٹر عزا ارشد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیعہ جبین کے ہمراہ موسی زئی کے علاقے میں دو اور جوگیان میں ایک کھیلوں کے میدانوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) راؤ ہاشم عظیم نے اسسٹنٹ کمشنر (متنی) عائشہ طاہر کے ہمراہ متنی میں کھیلوں کا میدان کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے کھیلوں کے میدان کے لیے زمین فراہم کرنے پر ممتاز شخصیات سابقہ سینیٹر حاجی نور شیر آفریدی، سابقہ ایم پی اے محمد شعیب آفریدی، واقف خان، انعام خان اور حاجی فاروق شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق، دیہی علاقوں میں سو سے زائد کھیلوں کے میدان بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
پشاور سے مزید