• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گئے

پشاور ( وقائع نگار )پشاور میں سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گئے جبکہ ضلعی انتظامیہ کنٹرول کرنے میں مکمل طور نا کام دکھائی دینے لگیں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ نرخ نامہ پر عمل درآمد کروانے سمیت خودساختہ قیمتیں لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔شہر میں سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیا ء خورود نوش کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہے،دکاندار خودساختہ قیمتیں لگا کر دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگیں تاہم ضلعی انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہو رہی بیشتر علاقوں میں تو نرخ نامہ بھی آویزاں نہیں کیا جاتا۔ اہلیان پشاور نے سالا صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خود ساختہ قیمتیں لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
پشاور سے مزید