• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسکو اہلکار سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،نورالامین

پشاور (وقائع نگار) پسکو۔ٹسکو املاک اور اہلکاروں پر عوامی منتخب نمائندوں کی جانب سے حملے توڑ پھوڑ معمول بن چکے ہیں جبکہ حکومت اور انتظامیہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل لانے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہےمہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہےصحت و تعلیم دور کی بات ہے۔غریب عوام کے بچے دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیںجبکہ حکمران اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیںان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے چیئرمین حاجی محمد اقبال نے ریجنل ٹریننگ سنٹر ٹسکو حیات آباد میں ٹسکو سرکل کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ سے صوبائی سیکرٹری نودالامین حیدرزئی۔مرکزی چیئرمین گوہرتاج۔صوبائی وائس چیئرمین یاسر کامران۔ جائنٹ سیکرٹری طارق خان۔ریجنل سیکرٹری لیاقت علی۔زونل چیئرمین حمایت اللہ اورسیکرٹری نیازعلی نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہمارا وطن پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہےمثلا پانی۔ گیس۔کوئلہ۔جنگلات۔تیل اور معدنیات سے مالامال ہے۔لیکن اسکے باوجو بھی ہمارے ملک کے نااہل حکمران قدرتی وسائل سے استفادہ کی بجائے قومی مفاد عامہ کے ادراے۔ واپڈا۔پی آئی اے سمیت دیگر ادراوں کو اونے پونے داموں نیلام کررہی ہے۔لیکن واپڈا کے غیور محنت کش جانوں پر کھیل کرحکمرانوں کی ملک وقوم دشمن منصوبہ اپنی اتفاق واتحاد کی بدولت ناکام بنادینگے۔
پشاور سے مزید