پشاور(جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے گزشتہ روز شہریوں سے ملاقات کی جس کا مقصدشہریوں کے مسائل کو براہِ راست سننا اور ان کے فوری حل کو یقینی بنانا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے ہر فرد کے مسائل کو تفصیل سے سنا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں اور افسروں کو بروقت ہدایات جاری کیں۔ ملاقات کے دورا ن شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری کے اقدام کو سراہا اور اسے عوامی مشکلات کے خاتمے کے لیے مؤثر پلیٹ فارم قرار دیا۔ڈپٹی کمشنر آصف علی خان نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ʼʼعوامی ایجنڈاʼʼ کے تحت عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ عوامی تعاون سے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنائے گی۔