پشاور(جنگ نیوز) زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، نیوٹریشن اینڈ چائلڈ ڈیویلپمنٹ، زرعی یونیورسٹی پشاور کے اوریک اور یونیسیف کی تعاؤن سے اساتذہ اور طلباء کے لئے ʼپانچ روزہʼ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد خوراک کی تحفظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک ہے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے وطن عزیز کو غذائی تحفظ جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے، ہمارے خطے میں بار بار سیلاب ، خشک سالی اور قدرتی آفات کی وجہ سے ہم سب خاص کر خواتین ، بچوں اور پسماندہ کمیونٹیز غذائی قلت کے شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک منفرد تربیتی ورکشاپ ہے جس میں عمل درآمد کرنے کے لئے معلومات، حکمت عملیوں، ٹولز اور تجربات موثر انداز میں شئیر کئے جائے گے