پشاور ( وقائع نگار) کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک کی ہد ایت پر چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر حضرت عباس نے ہشتنگری اور گلبہار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس دورا ن انہوں نے دکانوں کے باہر پڑا ہو ا دوگاڑی سامان بھی ضبط کرلیا اور غیرقانونی تعمیرات مسمارکرئیے اس دوران انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ تجاوزکرنے سے گریز کریں ہشتگری اور گلبہار میں قصابوں کے دکانوں پر قصاب خانے کی طرف سے آئے ہوئے گوشت پر سرکار کی طرف سے مہر بھی چیک کیاگیا۔