• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ‘ عوام پریشان

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارالحکومت پشاور کے بیشتر علاقوں میں بد ترین سوئی گیس لوڈشیدنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی سوئی گیس نہ ہونے کے باعث امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں نے محکمہ سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھاکر مسئلہ حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے شہر ی علاقوں اور نواحی علاقوں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دو چار رکھا ہے،صبح،دوپہر اور شام کے اوقات میں گھنٹوں گیس نہ ہونے سے امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور شہری نہ صرف مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجور ہے بلکہ بازار سے تیار پکوان لانے لگیں جس سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر مزید بوجھ پڑنے لگا تاہم متعلقہ حکام اور حکومت شہریوں کو سوئی گیس کی بلاتعطل فراہمی میں بری طرح ناکام دکھائی دینے لگیں۔
پشاور سے مزید