• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ای ٹی پشاور کے طالب علم توصیف نواب نے انٹرپرینیورشپ ایوارڈ جیت لیا

پشاور(خصوصی نامہ نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے شعبہ انڈسٹریل انجینئرنگ کے ساتویں سمسٹر کے طالب علم توصیف نواب نے ʼʼنسٹ ایکس یو این ڈی پی انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ ایوارڈʼʼ کے طلبہ کیٹیگری میں کامیابی حاصل کرکے ایوارڈ جیت لیاجس کا اہتمام یو این ڈی پی اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے نسٹ اسلام آباد نے کیا تھا۔توصیف نواب کو بزنس ڈویلپمنٹ سپورٹ فنڈ کے تحت 10 لاکھ روپے کی گرانٹ دی جائے گی اور انہیں اپنے کاروباری آئیڈیا کو مزید بہتر بنانے کے لئے خصوصی انکیوبیشن پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ان کا منصوبہ خیبر پختونخوا کے ایک اہم ماحولیاتی مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے ۔خیبر پختونخوا میں 700سے زائد ماربل کے کارخانوں سے سالانہ 300ٹن سے زائد ماربل سلری ویسٹ (مائع فضلہ) پیدا ہوتا ہے جو زرعی زمینوں اور آبی ماحولیاتی نظام کو بری طرح متاثرہ کرتا ہے۔
پشاور سے مزید