• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے شوہر کو پولیس نے لاپتہ کر دیا ہے اعلی حکام بازیاب کرائیں ,ثناء

پشاور (لیڈی رپورٹر)تحصیل شاہ عالم تخت اآباد کی رہائشی خاتون ثناء زوجہ عمر فاروق نے تھانہ داؤدزئی کے سابق ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر انکے شوہر کو لاپتہ کرنے کے خلاف ائی جی خیبر پختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر فوری شوہر کو بازیاب کرانے سمیت متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف ائی درج کر کے انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے پشاور پریس کلب میں خاتون نے اپنی ساس اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چارہ ما ه قبل رات کے وقت ایس ایچ او ناصر فرید خٹک نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مبینہ طور پر گھر کی چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کر کے غیر قانونی چھاپہ مارا اور شوہر عمر فاروق،میرے بھائی اور بانجھے روح اللہ بعمر 15سال کو لیکر گئے ،روح اللہ کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے چھوڑ دیا گیا جبکہ بھائی کو پانچویں دن بے گناہ ایف ائی ار میں ملوث کر کے عدالت پیش کیا گیا جبکہ میرا شوہر تا حال لاپتہ ہے۔
پشاور سے مزید