پشاور ( وقائع نگار )خیبر پختونخوا حکومت نےگریڈ 18کے تین ڈپٹی سیکرٹریز اور گریڈ 17کے سات سیکشن افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ۔اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن عبدالرشیدخان کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خوراک ٗڈپٹی سیکرٹری انرجی اینڈ پاور اعجاز اکرم خان کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن ٹو اسٹبلشمنٹ اور ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن ٹو اسٹبلشمنٹ محمد عرفان عثمان کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کردیاگیا ۔ایس او سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نصرت بی بی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی ٹو ٗایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو ہری پور محمد فراز قریشی کو تبدیل کرکے ایس او کلچر اینڈ ٹورازم ٗ ایس او کلچر اینڈ ٹورازم مصباح خالد کو تبدیل کرکے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو ہری پور ٗایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پو رن محمد شادمان صافی کو تبدیل کرکے ایس او فنانس ٗایس او ہائر ایجوکیشن سلیمان احمد کو تبدیل کرکے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پورن ٗاسسٹنٹ کمشنر پٹن لوئر کوہستان بلال ناصر کو تبدیل کرکے ایس او ہائر ایجوکیشن ٗایس او ہائر ایجوکیشن عبدالولی خان کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر پٹن لوئر کوہستان ٗایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو ) ہنگو امان اللہ کو تبدیل کرکے ایس او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ایس او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سجاد احمد جمال کو تبدیل کرکے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ( ریونیو ) ہنگو تعینات کردیاگیا ۔