اسلام آباد(نیوز ایجنسی) وفاقی حکومت نے برآمدات اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے تجارتی سفارتکاری میں تیزی لانے کے لیے مختلف ممالک میں ٹریڈ افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملائیشیا، چین، سعودی عرب، عراق اورعمان میں ٹریڈ افسران تعینات کیے جائیں گے، ہنگری، یونان، تنزانیہ اور موزمبیق میں بھی تجارتی افسران کی خدمات لی جائینگی۔
چین میں ٹریڈ افسران کیساتھ سپورٹ افسران کی تعیناتی بھی زیر غور ہے۔
وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق ملکی برآمدات اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے تجارتی سفارتی کاری تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔