• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس رجسٹریشن بل شہبا ز شریف کا فضل الرحمٰن سے رابطہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)مدارس رجسٹریشن بل کے معاملہ پروزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو آج ملاقات کیلئے مدعو کرلیا ہے۔مولانا کی مفتی تقی عثمانی سے مشاورت، مولانا فضل الرحمان آج بروز جمعہ سہ پہر تین بجے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیمات مدارس کا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔ وزیراعظم کی جانب سے نئی تجاویز دی گئیں تو مولانا اتحاد تنظیمات مدارس کے مشاورت کے لئے رجوع کریں گے ۔
اہم خبریں سے مزید