• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ہاکی کے انتخابات غیر آئینی ہیں، حنیف خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سکریٹری سابق قومی ہاکی کپتان حنیف خان نے پی ایچ ایف کی جانب سے کراچی کے نئے انتخابات کو غیر آئینی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکطرفہ انتخاب سے شہر میں اس کھیل کو نقصان پہنچے گا، صرف چند کلبوں کے عہدے داروں کو بلاکر انتخابات کرائے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی سنجیدہ شخص ہیں انہیں ایسے غیر قانونی انتخاب کا نوٹس لینا چاہئے جو سے قانونی جنگ چھڑ جانے سے فیڈریشن کو بدنامی کا سامنا پڑے، انتخاب میں پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو بھی مدعو نہیں کیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید