• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مواقع ملے، فائدہ نہ اٹھایا، گیم اپنے ہاتھ میں کرنا سیکھنا ہوگا، شان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہم نے مقابلہ اچھا کیا لیکن ہمیں ان کنڈیشنز میں گیم اپنے حق میں کرنا سیکھنا ہوگا۔ اتوار کو میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ متعدد بار گیم ہمارے ہاتھ میں رہا لیکن ہم اس کا فائدہ اٹھا نہ سکے۔ محمد عباس نے ثابت کیا کہ عمر سے کچھ نہیں ہوسکتا ۔ سعود شکیل اور محمد عباس کی کارکردگی میچ جیتنے کی حقدار تھی، پاکستان ٹیم میں کرکٹ کی کوالٹی کا مسئلہ نہیں، ہمیں ان کنڈیشنز میں حریف پر مکمل حاوی ہونا چاہئے، کئی کھلاڑی اس کنڈیشنز میں پہلی بار کھیل رہے تھے ان کیلئے سخت سبق ہوگا، چاروں اننگز میں ہم نے اچھی پوزیشن پر آکر میچ کو ہاتھ سے نکلنے دیا۔ جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ میرے لیے کافی جذباتی لمحہ تھا ایک وقت میں جب ہم ہارنے کی پوزیشن میں تھے میں ٹوائلٹ میں چھپ گیا۔ یہ میچ ٹیسٹ کرکٹ کیلئےاچھا اشتہار ہے۔ خوشی ہوئی کہ ہم جیت کانتیجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اسپورٹس سے مزید