کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے نئے انتخابات کرادئیے، پی ایچ ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متوازی فیڈریشن بنانے پر سندھ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کو معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد نئے انتخابات کرائے گئے ہیں، رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن صدر، سابق انٹرنیشنل کھلاڑی ابوذر امراؤ سیکریٹری اور طارق خان کو خزانچی منتخب کیا گیا لطافت حسین شاہ کا سنیئر نائب صدر ہوں گے، اگلی چار سالہ مدت کیلئے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوئے جس میں35ہاکی کلبوں کے نمائندوں نے حصہ لیا،کامران اشرف ، قمر ابرا ہیم ، فاروق خان اور جان محمد کو نائب صدر ، ارشاد حیدر ، سمیر حسین اور کاشف جواد جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے ۔