کراچی (اسٹاف رپورٹر) میلبرن ٹیسٹ کے آخری دن بھارتی بیٹرز کا امتحان ہوگا۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں9وکٹ پر228رنز بنالئے ہیں اور ان کی مجموعی برتری333رنز کی ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا اور بھارت کےدرمیان چوتھے دن کھیل کا اختتام پر نیتھن لائن 41اور اسکاٹ بولینڈ 10رنز بنا کر کریزپرموجود تھے۔ مارنس لبوشین 70رنز بنا کرنمایاں رہے۔ کپتان پیٹ کمنز 41، عثمان خواجہ 21، اسٹیو اسمتھ 13 ، سیم کونسٹاس 8 ، مچل اسٹارک 5 ، الیکس کیری2اور ٹریوس ہیڈ نے ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارتی پیسر جسپریت بمراہ نے چار وکٹ لیے، انہوں نے کیریئر کے 44ویں میچ میں 200 وکٹیں مکمل کرلیں۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے 474 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں369 رنز بنائے۔