• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار کے 8 سابق صدور کی 26 ویں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے8سابق صدور کی جانب سے بھی چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک مشترکہ آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں ترمیم عدلیہ کی آزادی سے متصادم اور اختیارات کی تقسیم کے اصول کیخلاف ہے،، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عابد حسن منٹو،محمد اکرم شیخ،حامد خان، قاضی محمد انور،منیر اے ملک،عابدایس زبیری،علی احمد کرد اور امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز لطیف کھوسہ اور بیرسٹر صلاح الدین ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی آئینی درخواست میں وفاقی حکومت ،جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ،پارلمینٹ کی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین، الیکشن کمیشن آف پاکستان ،چیف الیکشن کمشنر، انکے ساتھی اراکین ، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین، سینیٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ چھبیسویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی سے متصادم اور اختیارات کی تقسیم کے اصول کے بر خلاف ہے۔
اہم خبریں سے مزید