• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست حکومت گرانے اور لانے میں مصروف، ادارے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں، جسٹس اطہر من اللّٰہ

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے قتل کے ملزم اسحاق کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کے کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ ریاست حکومت گرانے اور لانے میں مصروف ہے، ادارے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں، لوگ چاہتے ہیں تمام کام سپریم کورٹ کرے، یہ ادارہ بھی اتنا ہی سچ بولتا ہے جتنا معاشرہ، سندھ، پنجاب پولیس کی تفتیش انتہائی ناقص ہے، جسٹس ملک شہزاد نے کہا وزیر اعظم ایک دن وزیراعظم ہاؤس دوسرے دن جیل میں ہوتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا سیاسی انجینئرنگ تک حال ایسا ہی رہیگا، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ایس پی کو ملزم کو گرفتار کرکے جیل حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قتل کیس کی سماعت کی۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ 2017سے یہ مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے جبکہ ریاست حکومت گرانے اور لانے میں مصروف ہے، سارے ادارے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں۔جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ ریاست کی کیا بات کریں تین وزیراعظم مارے گئے، تینوں وزرائے اعظم کے مقدمات کا کیا بنا۔ بلوچستان میں سینیئر ترین جج بھی مارا لیکن گیا کچھ پتہ نہیں چلا، اصل بات یہ ہے کہ کچھ کرنے کی خواہش نہیں، دیگر دو صوبوں کی نسبت سندھ اور پنجاب میں تفتیش انتہائی ناقص ہے۔
اہم خبریں سے مزید