• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کی مشکلات کے خاتمے، سہولیات فراہمی کیلئے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر

ملتان(سٹاف رپورٹر)معذوروں کی مشکلات کے حوالے سے ہائیکورٹ ملتان بینچ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے ، ایڈوکیٹ ارم ریاض نے عدالت عالیہ سے معذور افراد کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لئے سہولیات فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے پٹیشن میں حکومت پنجاب ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر سوشل ویلفئر ، ایم ڈی اے سمیت دیگر محکموں کو فریق بنایا گیا ہے ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے 22 جنوری کو فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے، پیٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ معذور افراد کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں ہے ، پبلک پارکوں میں خصوصی پارکنگ اور ریمپ تعمیر کی جائیں ، شاپنگ مالز، پارکوں اور عوامی مقامات پر معذوروں کے لئے قابل رسائی واش روم اور ریمپ بنائے جائیں ۔
ملتان سے مزید