لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے علما وفد سے گفتگومیں کہاہے کہ مدارس رجسٹریشن کا مسئلہ خود رجسٹرڈ وفاق کے قائدین اور علماء کرام کو خود حل کرنا ہوگا، حکومت تو اپنا اُلو سیدھا کرے گی ۔دریں اثناوفاقی وزیرِمحسن نقوی نے لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، کُرم کی صورتحال، حکومت اور جماعتِ اسلامی دھرنا معاہدہ پر گفتگو ہوئی۔ ملی یکجہتی کونسل کا وفدکرم امن کیلئے وزیرِداخلہ ،خیبر پختونخواکےگورنر اور وزیراعلیٰ سے ملاقات کریگا ۔علاوہ ازیں لیاقت بلوچ نے وکلا، نوجوانوں سے گفتگو میں کہا کہ پاک بنگلہ دیش تعلقات کی بہتری، مستحکم بااعتماد بحالی دونوں ممالک کے عوام کیلئے خوشگوار لمحات ہیں۔