• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس، مذہبی پروگراموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائیگی، آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر تمام مذہبی پروگراموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے اپنے آفس میں بشپ آف لاہور ڈاکٹر جویل رحمت کی قیادت میں آئے مسیحی رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کی۔وفد میں راشد بھٹی، پاسٹر شوکت آصف اور دیگر مسیحی رہنما شامل تھے۔بعدازاں اقوام متحدہ کے ادارے یو این او ڈی سی کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی عثمان انور سے ملاقات کی ۔ چیف آف مشن ٹروئیلز ویسٹر ، ایڈوائزر کریمنل جسٹس اینڈ رول آف لا ارسلان ملک اور پروگرام آرگنائزر فہد قریشی وفد میں شامل تھے۔
لاہور سے مزید