• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرمنٹ کے بعد ہماریاں زندگیاں اجیرن ہوجائیں گی، آگیکا

لاہور(خبرنگار) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے راہنماؤں خالد جاوید سنگھیڑہ ، راجہ طاہر ، رانا انوار الحق ، بشیر وڑائچ ، فائزہ رعنا ، رخسانہ انور ، رانا لیاقت ، کاشف شہزاد ، مختار گجر ، محمد صفدر ، ملک امجد ، ملک ذوالقرنین ، راجہ کامران ، سعود جان ، فیاض گیلانی ودیگر نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کی زندگیاں اجیرن ہو جائیں گی اگر ملازمین متحد نہ ہوئے تو حکومت لیو انکیشمنٹ ، پنشن و گریجویٹی کا مکمل خاتمہ کر سکتی ہے اب وقت ہے ملازمین اپنے معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے باہر نکلیں اپنے بڑھاپے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں وگرنہ ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین بھیک مانگنے پر مجبور ہوں گے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ملازمین پر ترس کھائیں لیو انکیشمنٹ ، پنشن و گریجویٹی میں کمی اور رول 17-اے کا نوٹیفکیشن واپس لیں۔
لاہور سے مزید