• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کینسرکے ایک لاکھ 85ہزار748 نئے کیسز

لاہور(محمد صابر اعوان سے) پاکستان میں کینسرکے ایک لاکھ 85ہزار748 نئے کیسز ہیں 39ہزار413کا کامیاب علاج،ایک لاکھ 18ہزار631جان کی بازی ہار گئے، پاکستان میں مردوں میں کینسر کی شرح 42فیصد اور خواتین میں 58فیصد ہے ،مجموعی طور پرسب سے زیادہ بریسٹ کینسر کے 24.8فیصد مریض ہیں64 فیصد مریض ہر سال علاج معالجے کی سہولیات کم ہونے سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، سالانہ ایک لاکھ 18 ہزار افراد مختلف کینسر کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں سروے کے مطابق سارک ممالک میں کینسرکے نئے 10 فیصد کیسز اور 10 فیصد ہلاکتیں پاکستان میں ہوتی ہیں اور بھارت کے بعد پاکستان نئے کیسز اور کینسر سے ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہر ایک لاکھ میں سے 170 افراد کو مختلف کینسر ہوتے ہیں ، انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش میں سروئیکل کینسر سے ہلاکتیں زیادہ ہورہی ہیں ، 2022 میں سارک ممالک میں 9 فیصد نئے کیسز اور 12 فیصد ہلاکتیں دنیا کے دیگر ممالک سے رپورٹ ہوئیں جبکہ سارک ممالک میں کینسر سے شرح اموات 75 فیصد اور دنیا بھر میں اس کی شرح 52 فیصد ہے ریکارڈ کی گئی ہے ۔پنجاب حکومت لاہور میں کینسر کا ایک مکمل اسٹیٹ آف آرٹ ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔
لاہور سے مزید