• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین سے انحراف ترقی و استحکام کا راستہ روک دیتا ہے ،لیاقت بلوچ

لاہور (نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کے دعوے کررہی ہے، اسٹاک ایکسچینج میں اربوں کھربوں ڈوب گئے اور معاشی ترقی کا عوام کو پھل نہیں ملا ، بجلی، تیل، گیس کی حقیقی قیمت عوام سے وصول کی جائے تو معیشت کا پہیہ چلے گا عوامی فلاح اور معاشی ترقی حکومت کے پیش نظر نہیں ہے لیاقت بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین سے انحراف ترقی و استحکام کا راستہ روک دیتا ہے ، عوام کے ووٹ کو عزت نہ ملے اور عوام کی تذلیل کا ہر حربہ اختیار کیا جائے تو عدم استحکام بڑھتا ہے. پاکستان پر عالمی پابندیاں مدارس کی وجہ سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی کرپشن، نااہلی اور غلامانہ ذہنیت کی وجہ سے ہیں ، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصار ی ایڈووکیٹ نے کہا کہ گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ جماعت اسلامی جنوبی لاہور اجلاس مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور مرزا عبدالرشید، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال، نائب امراء لاہور، خالد احمد بٹ، وقاص بٹ، احمد جمیل راشد سمیت ممبران شوری جنوبی لاہور موجود تھے۔
لاہور سے مزید