• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی سطح پرگرینڈ نیشنل ڈائیلاگ شروع کرناہوگا،مرکزی مسلم لیگ

لاہور(خبرنگار) مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے بلال گنج میں سیاسی میٹنگ میں جنوبی وزیرستان میں 16 جوانوں کی شہادت پر اظہار تعز یت کیا ،انہوں نے کہاکہ حملہ ہماری ملکی سالمیت پر ایک وار ہے، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ملک میں بڑھتا ہوں فتنہ خوارج اور اس کے خاتمے کے لیے عسکری و سیاسی قیادت سمیت علماء کو ملکی سطح پر گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کرنا ہوگا۔ معاشرے کے تمام طبقات جب تک ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے نہیں ہونگے ملک سے دہشتگردی جیسے ناسور کا خاتمہ ممکن نہیں ہوا، اس موقع پر معاذ اشتیاق، ناصر محمود گھمن، عدنان گل سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ انہوں نے یونین کونسل ابراہیم روڈ پر لگائے گئے ممبر سازی کیمپ کا دورہ بھی کیا ۔
لاہور سے مزید