• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاع وطن کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے والےقابل فخر ہیں،قاری شبیرعثمانی

لاہور(خبرنگار)دہشت گردوں کے ہاتھوں 17 فوجی جوانوں کی شہادت المناک واقعہ ہے دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قابل فخر ہیں۔پوری قوم کی ہمدردیاں پاک فوج کے ساتھ ہیں دہشت گرد اپنے عزائم میں ناکام ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کیا، انہوں نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 17 فوجی جوانوں کی شہادت پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملوں کے مرتکب عناصر قوم و ملک کے دشمن ہیں اس نوع کے دہشتگردانہ حملوں کا اسلام میں کوئی تصور نہیں ۔
لاہور سے مزید