• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3اضلاع کے47انسپکٹرز کورینک لگانے کی تقریب

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) سنٹرل پولیس آفس میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر افسر وں نے پروموٹ ہونے والے 47 افسر وں کو انسپکٹر زکےعہدے کے رینک لگائے گئے۔ تقریب میں لاہور، فیصل آباد اور شیخوپورہ کے انسپکٹرز کو رینک لگائے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ رواں سال ریکارڈ 4 پروموشن بورڈ کرکے 383 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرگنائزڈ کرائم، سیف سٹیز، سائبر کرائم سمیت دیگر یونٹس میں بھی ترقیاں دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی کیڈٹ سکیم کے تحت 1010 اے ایس آئی، 438 سب انسپکٹر بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 390 انسپکٹرز لیگل، ایچ پی ڈی ایس کے تحت 86 انسپکٹرز بھی بھرتی ہو رہے ہیں۔
لاہور سے مزید