• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہربنس پورہ : شیر کی گھرسے بھاگنے کی فوٹیج سامنے آگئی

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) ہربنس پورہ کے گھر سے بھاگنے والے شیر کی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر نے گھر کی دیوار پھلانگی اور پھر گلی میں کود گیا، اس کے بعد وہ تیزی سے بھاگتا ہوا دوسری طرف بھاگا۔گھر سے بھاگنے والا شیر اس قدر گھبرایا ہوا تھا کہ وہ پھسل کر گر گیا اور پھر اٹھ کر سیدھی گلی میں بھاگتا ہوا چلا گیا ،ایک سوسائٹی میں داخل ہوگیا تھا، جس کو سکیورٹی گارڈ نے گولی مار کر ہلاک کردیا، پولیس نے وائلڈ لائف انسپکٹر کی مدعیت میں سکیورٹی گارڈ شہباز کے خلاف درج کرلیا۔
لاہور سے مزید