• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام سٹیک ہولڈرزمل کربیٹھیں، بین المذاہب پیغام کانفرنس

لاہور(خبرنگار) ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کے زیراہتمام بین المذاہب پیغام پاکستان کانفرنس مدرسہ جامع مسجد کبری نیو سمن آباد ہوئی ،جس میں مولانا محمد عاصم مخدوم ، ساجد کرسٹوفر ،فادر اشفاق انتھونی ، پادری عمائنول کھوکھر ،کامران پرویز چوہدری ،علامہ قاری خالد محمود ،آغاصغیر عباس ورک ،سید حسنین ترمذی ،سید جعفر شاہ ،علامہ ڈاکٹر بدر منیر مجددی ،علامہ اصغر عارف چشتی ،ڈاکٹر قاری احمد شکیل صدیقی ،علامہ محمد حسین گولڑوی ،علامہ عبدالستار ابراہیمی ،آکاش محسنی ،جہاں زیب خان ،عرفان فرانسس ،فادر نقاش اعظم اوردیگر نے شرکت کی ،مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہاکہ مکالمہ کے ذریعے مذاہب کو قریب لایا جا سکتا ہے اور غلط فہمیاں دور کی جاسکتی ہیں۔ پیغام پاکستان بیانیہ سے شدت پسندی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ملک کے مفاد میں تمام سٹیک ہولڈر اکھٹے مل بیٹھیں۔چیئرمین ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن ساجد کرسٹوفر نے کہا کہ آج کی یہ کانفرنس اصل بین المذاہب رواداری کا فروغ ہے۔
لاہور سے مزید