لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)چھٹی کے روز شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ، حساس گرجاگھروں پرپولیس کی اضافی نفری سمیت اسنائپرزتعینات رہے۔ پولیس ٹیموں نے ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی فرائض انجام دیئے۔ لاہور پولیس کے جوانوں نے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی۔ گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کے گردونواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رہے۔سپروائزری افسران نے گرجا گھروں ودیگراہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کی ، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہورپولیس مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے لئے پُر عزم ہے۔