ملتان (سٹاف رپورٹر) سماجی رہنماؤں رانا ممتاز رسول،کامران،بلال،چوہدری مسعود،آصف بھٹی،قاسم غوری،جمشید ہارون،محمد صہیب حسن نے ڈریم گارڈن کالونی انتظامیہ کے تعاون سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک سائیکل ریس کا ااہتمام کیا، ریس کا افتتاح ایم پی اے سلمان نعیم نے کیا اور اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائیکل ریس کا اہتمام صحتمندانہ سرگرمیوں اور سائیکلنگ کو فروغ دینا ہے ، انہوں نے منتظمین کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں سائیکلنگ کو ضرورت سمجھ کر استعما ل کیا جاتا ہے ہمیں بھی انکی تقلید میں سائیکلنگ کرنی چاہیے اور اسے فروغ دینا چاہیے، سائیکل ریس میں بچوں،نوجوانوں اور خواتین نے بھی شرکت کی۔