ملتان(سٹاف رپورٹر ) پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک کے ریجنل عہدے داروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ، جس کے مطابق شہبازحسین کنونئیر ، صفیہ سحر ڈپٹی کنونئیر اور رحمان نصیر کو سیکرٹری کو آرڈی نیشن منتخب ہوگئے ہیں ، ان عہدے داروں کا انتخاب دوسال 2024ء تا 2026ء کے لئے کیا گیا ہے ، اس سلسلہ میں پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک چیپٹر3،2سیکشن 4،3،2کے تحت انتخابات ہوئے،جن میں20این جی اوز کے نمائندوں نےشرکت کی ،دریں اثناء نومنتخب کنوینئر شہباز حسین کہنا تھا کہ وہ سول سوسائٹی نیٹ ورک کے دوستوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے انہیں اس عہدےکے قابل سمجھا ، وہ یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کی توقعات پر پورا اتریں گے،انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں سول سوسائٹی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک معاشرتی فلاح و بہبود کے مختلف میدانوں میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے ۔