ملتان(سٹاف رپورٹر )صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ نئی نسل کو تعلیمات و فرمودات قائد اعظم سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،اس سلسلے میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے سلسلے میں 21 ویں سالانہ سیمینار قائد اعظم اور دو قومی نظریہ و قائد اعظم گولڈن میڈل 2024 کا انعقاد حسب ذیل شیڈول کررہی ہے جس کا مقصد حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نئی نسل میں قائد شناسی اور پیغام قائد اعظم کو عام کرنا ہے ، سیمینار کی صدارت سینئر سیاستدان، سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ کریں گے،نفرنس میں معروف علمی، ادبی ،سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گے، پروگرام 23 دسمبر سوموار گیارہ بجے دن مقامی کالج میں منعقد ہوگا۔